07 September 2019 - 10:14
News ID: 441234
فونت
کشمیر میں کرفیو کے 33 ویں دن بھی بڈگام کی طرف جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی تھیں اس کے باوجود عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہونا تھا اور ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں ماتمی جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تاہم عزاداروں نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس نکالا اور عزاداری کی۔

دوسری جانب انجمن شرعی شیعان جموں وکشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی 4 اگست سے مسلسل نظر بند ہیں جس کے باعث مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سالہاسال سے جاری روایتی و قدیم عشرہ مجالس کا سلسلہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬